Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / ہند ۔ امریکہ مستحکم تعلقات پر اوباما کا ایقان : پریس سکریٹری

ہند ۔ امریکہ مستحکم تعلقات پر اوباما کا ایقان : پریس سکریٹری

واشنگٹن ۔ 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر بارک اوباما نے امریکہ میں اپنے آٹھ سالہ دورحکومت کے دوران ہند ۔ امریکہ تعلقات کو مستحکم کرنے اپنی تمام تر توانائیاں جھونک دیں کیونکہ اوباما کا یہ ماننا ہیکہ ایسا کرنا دونوں ممالک کیلئے معاشی اور سفارتی طور پر فائدہ مند ہے۔ وائیٹ ہاؤس پریس سکریٹری جوش ارنیسٹ نے اپنی روزانہ کی پریس کانفرنس کے دوران اخباری نمائندوں کو بتایا کہ اوباما نے ہند ۔ مریکہ تعلقات کو مستحکم کرنے کی جانب زائد توجہ دی کیونکہ صدر موصوف کا ایقان تھا کہ ایسا کرنا دونوں ممالک کی قومی سلامتی اور سفارتی و معاشی طور پر فائدہ مند ہے۔ ارنیسٹ نے یہ بات اس وقت کہی جب اخباری نمائندوں نے ان سے پوچھا تھا کہ ایساکونسا قدم ہے جو اوباما چاہتے ہیں کہ نئے صدر ڈونالڈ ٹرمپ بھی ہند ۔ امریکہ تعلقات کو مستحکم کرنے کیلئے اٹھائیں۔

 

 

فضائی حملے میں دولت اسلامیہ کے 38 دہشت گرد ہلاک
انقرہ، 5جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کی فوج کی شام میں انتہاپسند تنظیم دولت اسلامیہ کیخلاف کارروائی میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 38 انتہاپسند مارے گئے ۔فوج کی طرف سے آج جاری بیان میں کہا گیا ہیکہ 24گھنٹے میں ترکی کے جنگی طیاروں نے شام میں آئی ایس کے 28ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں 38 انتہاپسند مارے گئے ۔ اس حملے میں آئی ایس کے ٹھکانوں کے ساتھ کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔ترکی نے اس فوجی کارروائی کو یوفیریٹس شیلڈ سے موسوم کیا ہے۔ چار ماہ قبل شروع ہوئی اس کارروائی کا مقصد ملک کی سرحد سے ملحق علاقوں سے انتہاپسندوں کو نکال باہر کرنا ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT