ہند ۔ امریکہ نئے دفاعی معاہدہ پر دستخط

نئی دہلی ۔ 3 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور امریکہ نے آج انتہائی اہمیت کے حامل نئے 10 سال کے ڈیفنس فریم ورک اگریمنٹ پر دستخط کردیئے۔ اب دفاعی آلات اور ٹیکنالوجی کی مشترکہ طور پر تیاری و فروغ کے علاوہ مشترکہ مشقوں اور انٹلیجنس معلومات کے تبادلہ کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ بلبھ گڑھ میں کشیدگی ختم مسلمان گھروں کو واپس

نئی دہلی ۔ 3 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور امریکہ نے آج انتہائی اہمیت کے حامل نئے 10 سال کے ڈیفنس فریم ورک اگریمنٹ پر دستخط کردیئے۔ اب دفاعی آلات اور ٹیکنالوجی کی مشترکہ طور پر تیاری و فروغ کے علاوہ مشترکہ مشقوں اور انٹلیجنس معلومات کے تبادلہ کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

بلبھ گڑھ میں کشیدگی ختم
مسلمان گھروں کو واپس
فریدآباد ۔ 3 جون (سیاست ڈاٹ کام) بلبھ گڑھ گاؤں میں 9 دن قبل مسجد کو نذراتش کرنے کے واقعہ کے بعد فرقہ وارانہ تشدد بھڑک اٹھا تھا اور تقریباً ایک سو مسلمانوں نے پولیس اسٹیشن میں پناہ لی تھی۔ آج مقامی حکام نے اقلیتی فرقہ کا تحفظ یقینی بنانے کا وعدہ کیا جس کے بعد تمام مسلمان اپنے گاؤں واپس لوٹ گئے۔ پولیس کمشنر سبھاش یادو نے بتایا کہ بلبھ گڑھ پولیس اسٹیشن کے عارضی ریلیف کیمپ میں پناہ گزین تمام افراد اپنے گھر لوٹ گئے ہیں۔ یہ تعطل ختم ہوتے ہی دونوں فرقوں کے ارکان نے ایک دوسرے کو گلے مل کر مبارکباد دی۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں فرقوں کے نمائندوں کے اجلاس میں تنازعہ کی یکسوئی کرلی گئی۔

TOPPOPULARRECENT