Wednesday , September 19 2018
Home / دنیا / ہند ۔ امریکہ نیوکلیئر معاہدہ سے باہمی تعلقات میں نمایاں اضافہ : سابق معتمد خارجہ شیام سرن

ہند ۔ امریکہ نیوکلیئر معاہدہ سے باہمی تعلقات میں نمایاں اضافہ : سابق معتمد خارجہ شیام سرن

واشنگٹن ۔ 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) تاریخی ہند۔ امریکہ سیول نیوکلیئر تعاون معاہدہ سے باہمی مفاد پر مبنی تعلقات میں خاص طور پر دفاعی تعلقات میں نمایاں اضافہ ہوا حالانکہ برقی توانائی کے پلانٹ جو امریکن ری ایکٹر کے ذریعہ کارکرد رہیں گے، ہنوز ہندوستان میں قائم نہیں کئے گئے۔ سابق معتمد خارجہ شیام سرن نے کہا کہ یہ ہند ۔ امریکہ تعلقات کا ای

واشنگٹن ۔ 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) تاریخی ہند۔ امریکہ سیول نیوکلیئر تعاون معاہدہ سے باہمی مفاد پر مبنی تعلقات میں خاص طور پر دفاعی تعلقات میں نمایاں اضافہ ہوا حالانکہ برقی توانائی کے پلانٹ جو امریکن ری ایکٹر کے ذریعہ کارکرد رہیں گے، ہنوز ہندوستان میں قائم نہیں کئے گئے۔ سابق معتمد خارجہ شیام سرن نے کہا کہ یہ ہند ۔ امریکہ تعلقات کا ایک انقلابی موڑ تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدہ سے فوری طور پر دونوں ممالک کو دفاعی اور معاشی شعبوں میں فائدہ پہنچا۔ دفاعی تجارت اضافہ ہوکر 10 ارب امریکی ڈالر مالیتی ہوگئی۔ تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ یہ معاہدہ ابھی پوری طرح نافذ نہیں کیا گیا۔ ایشلی ٹیلس کارنگی وقف برائے خارجی تعلقات نے کہا کہ نیوکلیئر معاہدہ دونوں ممالک کے دفاعی مفادات کو پیش نظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ کارنگی ادارہ امریکی دانشوروں کی ایک تنظیم ہے۔ ایشلی نے کہا کہ معاہدہ کے نتیجہ میں ہند ۔ امریکہ معاشی تعلقات میں اہم توازن پیدا ہوگیا ہے۔ پہلی بار ہے جبکہ دونوں ممالک آرام دہ محسوس کررہے ہیں اور عالمی سطح کے مشترکہ مقاصد پر بات چیت کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT