Monday , November 20 2017
Home / پاکستان / ہند ۔ امریکی تعلقات میں اضافہ پر پاکستان کو تشویش

ہند ۔ امریکی تعلقات میں اضافہ پر پاکستان کو تشویش

اسلام آباد ۔ 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج تشویش ظاہر کی ہیکہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان بڑھتے تعلقات تشویشناک ہے۔ اس نے امریکہ پر الزام عائد کیا کہ وہ پاکستان کے مفادات کو نظرانداز کرتے ہوئے ہندوستان سے قربت اختیار کی ہے۔ امریکہ پاکستان سے مطلب براری کی دوستی رکھتا ہے۔ وزیرخارجہ پاکستان سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان اپنی اس تجویز سے امریکہ کو واقف کروائے گا۔ ہندوستان اور امریکہ کے باہمی تعلقات کے باعث اٹھنے والے مسائل سے بھی واقف کرائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان سے اس وقت رجوع ہوتا ہے جب اس کو ہماری ضرورت ہے اور جب ضرورت نہیں ہوتی ہے تو ہمیں یکسر نظرانداز کرتا ہے۔ اخبار ڈاون نے سرتاج عزیز کے حوالے سے لکھا ہیکہ ہندوستان کے ساتھ امریکہ کی قربت تشویشناک ہے۔ خاص کر دونوں ملکوں نے سلامتی تعاون پر دستخط کئے ہے۔ صدر بارک اوباما کی جانب سے ہندوستان کو این ایس جی گروپ میں شامل کرنے کی کوششوں کی حمایت کرنے پر بھی تشویش ہورہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT