Wednesday , December 13 2017
Home / دنیا / ہند ۔ امریکی تعلقات کو امریکہ نے ’مودی ڈاکٹرین‘ کا نام دیا

ہند ۔ امریکی تعلقات کو امریکہ نے ’مودی ڈاکٹرین‘ کا نام دیا

واشنگٹن ۔ 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم ہند نریندر مودی کے حالیہ اختتام پذیر دورہ امریکہ کو اوباما انتظامیہ نے تاریخی دورہ قرار دیتے ہوئے ہند ۔ امریکہ تعلقات کے ویژن کو ’’مودی ڈاکٹرین‘‘ سے موسوم کیا ہے کیونکہ مودی نے شاید پہلی بار یہ فارمولہ پیش کیا ہے کہ ہند اور امریکہ کو صرف اپنے مفاد کے بارے میں نہ سوچتے ہوئے دنیا کے مفاد کے بارے میں سوچنا چاہئے تاکہ انسان کیلئے یہ کرہ ارض رہنے کیلئے ایکبہتر جگہ بن سکے۔ اسسٹنٹ سکریٹری آف اسٹیٹ برائے جنوبی اور وسطی ایشیاء نشاء دیسائی بسوال نے کہا کہ ان کے ذہن میں نریندرمودی کے حالیہ دورہ کے بعد جو سب سے اچھی بات آئی ہے۔ وہ یہ ہے کہ انہوں نے اپنے نظریات کو بالکل واضح اور شفاف طور پر پیش کردیا ہے جہاں ہچکچاہٹ یا پس و پیش کا کہیں نام و نشان تک نہیں۔ واشنگٹن میں ایک تقریب کے دوران اپنے خطاب میں نشاء دیسائی بسوال نے کہا کہ ’’مودی ڈاکٹرین‘‘ اس بات کی غماز ہے کہ ہند ۔ امریکہ کے جو مشترکہ مفادات ہیں ان کے علاوہ بھی مودی نے عالمی سطح پر حالات کو بہتر بنانے کا بہترین نظریہ پیش کیا ہے۔ اس تقریب کے دوران سیکوریٹی اینڈ اسٹریٹیجک آؤٹ کمس فرام دی مودی ویزٹ کے موضوع پر نشاء دیسائی بسوال نے ایک مباحثہ میں بھی حصہ لیا جہاں مودی کی زبردست ستائش کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT