Wednesday , December 19 2018

ہند ۔ ایران تجارتی تعلقات کو فروغ دینے فیاپسی کوشاں

فیڈریشن کے دورہ پر اسلامی جمہوریہ ایران کے وفد کا خیر مقدم ، صدر شیو کمار رنگٹا کا خطاب

فیڈریشن کے دورہ پر اسلامی جمہوریہ ایران کے وفد کا خیر مقدم ، صدر شیو کمار رنگٹا کا خطاب
حیدرآباد ۔ 9 ۔ اکٹوبر : ( آئی این این ) : اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک وفد نے فیڈریشن آف آندھرا پردیش چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( فیاپسی ) کا دورہ کیا ۔ فیاپسی کے صدر شیوکمار رنگٹا نے وفد کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ فیاپسی کی جانب سے قونصل خانہ ایران ، حیدرآباد کے ساتھ مل کر کام کیا جارہاہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دیا جائے اور اس سلسلہ میں باقاعدہ بزنس وفود سے مشاورت ہو رہی ہے ۔ انہوں نے فیاپسی کی جانب سے چیمبر آف کامرس ایران کے ساتھ یادداشت مفاہمت پر کئے گئے دستخط کا بھی تذکرہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے باہمی تعلقات کے حالیہ رجحانات دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کی عکاسی کرتے ہیں جو کہ ایک خوش آئند بات ہے اور ایران کو ہندوستانی برآمدات میں قابل لحاظ اضافہ ہوا ہے ۔ قونصل جنرل ایران حسن نوریان نے دونوں ممالک کے درمیان کلچر ، تاریخ اور مذہب کے میدان میں عوام سے عوام کے رابطہ پر زور دیا اور تجارت کو فروغ دینے ٹریڈ معاہدوں اور تجارتی وفود کے تبادلوں کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کیا ۔ ایران کے اس وفد کی قیادت کرنے والے ڈاکٹر محمود صلاحی ، ڈپٹی فار پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ، تہران میونسپل کارپوریشن نے کہا کہ ہند ۔ ایران معاشی اور تجارتی معاہدوں میں کئی شعبوں کا احاطہ کیا جارہا ہے ۔ سید صولت مرتضوی ، مئیر مشہد میونسپلٹی نے بتایا کہ مشہد کی معیشت ملک میں دوسرے نمبر پر ہے اور یہ سیاحت ، صنعت اور زراعت پر مبنی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مشہد سے برآمد کی جانے والی اہم اشیاء ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT