Friday , July 20 2018
Home / دنیا / ہند ۔ بنگلہ دیش متعدد رابطہ پراجکٹس کا آغاز

ہند ۔ بنگلہ دیش متعدد رابطہ پراجکٹس کا آغاز

وزیراعظم ہند اور وزیراعظم بنگلہ دیش کی ویڈیو کانفرنس
ڈھاکہ / کولکتہ ۔ /9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کولکتہ اور بنگلہ دیش کے جنوب مغربی صنعتی شہر کھلونا کے درمیان ایک نئی پاسنجر ٹرین سرویس کے بشمول متعدد رابطہ پراجکٹس کا آغاز ہوا ۔ وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی بنگلہ دیشی ہم منصب شیخ حسینہ نے اس پراجکٹس کا آغاز کیا جس کی مدد سے 3 گھنٹے کی مسافت کم ہوجائے گی ۔ ان پراجکٹس دورا بہراب اور ٹیٹاس ریلوے بریجس کی تعمیر بھی شامل ہے جن پر 100 ملین امریکی ڈالر کی لاگت آئے گی ۔ کولکتہ میں چت پور مقام پر انٹرنیشنل ریل پاسنجر ٹرمنس کی تعمیر ہوگی ۔ دونوں قائدین نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ بندھن ایکسپریس کے افتتاحی سفر کو جھنڈی دکھائی ۔ یہ ٹرین کولکتہ اور کھلونا کے درمیان مکمل ایرکنڈیشنڈ ہفتہ واری پاسنجر ٹرین سرویس ہوگی ۔ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے بھی مغربی بنگال سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ اس افتتاح میں شرکت کی ۔ اس موقع پر وزیراعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوستانہ تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی ۔ مودی نے بنگالی زبان میں کہا کہ میں دونوں ملکوں کے عوام کو اس مبارک موقع پر مبارکباد دیتا ہوں ۔ آج ہمارے تعلقات مزید مضبوط ہوگئے ہیں ۔ مودی نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ اس پراجکٹ کا افتتاح کررہے ہیں جس سے دونوں ملکوں کے درمیان رابطہ کاری میں اضافہ ہوگا ۔ عوام سے عوام کے رابطہ کو فروغ دینا ہی ان پراجکٹس کا اہم مقصد ہے ۔ انٹرنیشنل پاسنجر ٹرینس کے افتتاح سے کولکتہ ڈھاکہ مایتری ایکسپریس کے پاسنجروں کو فائدہ ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT