Tuesday , January 23 2018
Home / ہندوستان / ہند ۔ بنگلہ سمجھوتہ کو کابینہ کی منظوری

ہند ۔ بنگلہ سمجھوتہ کو کابینہ کی منظوری

نئی دہلی، 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کے دورۂ ڈھاکہ سے قبل کابینہ نے انسانوں کی بردہ فروشی کو روکنے اور متاثرین کو ان کے خاندانوں تک پہونچانے کے مقصد سے ہند۔بنگلہ دیش سمجھوتہ کو منظوری دے دی۔ کابینہ نے وزیراعظم کے زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں بالخصوص خواتین اور بچوں کے بشمول ہر قسم کی انسانی اسمگلنگ کو روکنے اور متاثر

نئی دہلی، 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کے دورۂ ڈھاکہ سے قبل کابینہ نے انسانوں کی بردہ فروشی کو روکنے اور متاثرین کو ان کے خاندانوں تک پہونچانے کے مقصد سے ہند۔بنگلہ دیش سمجھوتہ کو منظوری دے دی۔ کابینہ نے وزیراعظم کے زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں بالخصوص خواتین اور بچوں کے بشمول ہر قسم کی انسانی اسمگلنگ کو روکنے اور متاثرین کو اس غیر انسانی و غیر قانونی عمل سے بروقت بچاتے ہوئے اُن کی امداد و بازآبادکاری کے علاوہ ان کے متعلقہ خاندانوں تک پہونچانے کیلئے بنگلہ دیش کے ساتھ یادداشت مفاہمت پر دستخط کو منظوری دی۔ مودی 6 اور 7 جون کو ڈھاکہ کا دورہ کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT