Tuesday , June 19 2018
Home / ہندوستان / ہند ۔ جاپان تعاون میں اضافہ ، وقت کا تقاضہ

ہند ۔ جاپان تعاون میں اضافہ ، وقت کا تقاضہ

نئی دہلی ۔ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہند جاپان تعلقات میں شمال مشرقی ہند کی طرح اضافہ پر زور دیتے ہوئے جاپان کے سفیر برائے ہند نے ایک ورکشاپ میں حاضرین سے خطاب کیا ۔ کین جی ہیرا مٹسو نے کہا کہ وہ اس علاقے کی مشترکہ تاریخ کو اہم سمجھتے ہیں جس کا آغاز جنگ عظیم دوم سے ہوا تھا ۔ انہوں نے کوہیما اور امپھال کی جنگوں کا بھی حوالہ دیا جو اس دوران لڑی گئیں تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج 70 سال بعد وقت کا تقاضہ ہے کہ شمال مشرقی ہند کی طرح دونوں ممالک کے تعلقات اور تعاون میں اضافہ کیا جائے ۔ ہندوستان کی مشرق کی طرف دیکھو پالیسی اور جاپان کی آزاد اور کولاانڈوپیسیفک حکمت عملی شمال مشرقی ہند کا بھی احاطہ کرتی ہیں۔ شمال مشرقی ہند کی معاشی ترقی میں ہند ۔ جاپان شراکت داری کی ورکشاپ کا بھی بڑا کردار ہے ۔ اس تقریب میں چیف منسٹر منی پور نے بھی شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT