Thursday , September 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہند ۔ جنوبی افریقہ ٹوئنٹی 20 سیریز کا آج آغاز

ہند ۔ جنوبی افریقہ ٹوئنٹی 20 سیریز کا آج آغاز

پوچیفسٹروم۔12 فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ کی اسٹار کھلاڑی ہرمن پریت کور کی کپتانی میں کل جنوبی افریقہ کے خلاف شروع ہو رہی پانچ میچوں کی ٹوئنٹی20 سیریز میں بھی فاتحانہ کارکردگی کرنے اترے گی۔ہندستان نے تین میچوں کی ونڈے سریز متھالی راج کی کپتانی میں 2۔1سے جیتی ہے جبکہ ٹوئنٹی 20میں ٹیم کی کپتانی ہرمن پریت کو سونپی گئی ہے جو گزشتہ سال انگلینڈ میں آئی سی سی خواتین ورلڈ کپ کے دوران سیمی فائنل میں اپنی بہترین سنچری سے راتوں رات اسٹار بن گئی تھیں۔ہرمن پریت کے ساتھ ٹیم کی نائب کپتان سمرتی مدھانا کو بنایا گیا ہے ۔حال ہی میں میزبان جنوبی افریقہ کے خلاف ونڈے سیریز میں ہندوستانی کھلاڑیوں نے آل راؤنڈ کھیل سے ابتدائی دو میچوں میں88اور 178رنز سے جیت درج کی تھی اگرچہ وہ آخری میچ میں شکست سے کلین سویپ سے چوک گئی ۔ٹیم میں انوجا پاٹل، آل راؤنڈر رادھا یادو اور وکٹ کیپر نذھت پروین تین نئے چہرے ہوں گے ۔اس کے علاوہ محدود فارمیٹ میں ممبئی کی جمیما روڈرگیز کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔جیمکا صرف 17 سال کی ہیں اور انڈر19ٹیم کی جانب سے انہوں نے 202رنز کی اننگز سے ٹیم میں جگہ بنائی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT