Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / ہند ۔ روس فوجی مشقیں قطعی مرحلہ میں

ہند ۔ روس فوجی مشقیں قطعی مرحلہ میں

نئی دہلی ۔ /27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) فوج کے تینوں شعبوں کی اولین ہند ۔ روس فوجی مشقیں ’’ اندرا 2017 ‘‘ اپنے آخری مرحلے میں ہے ۔ وزارت دفاع کے ایک بیان کے بموجب 11 روزہ مشقیں اقوام متحدہ کی اجازت سے /19 اکٹوبر کو شروع ہوئی تھیں ۔ ان میں مختلف سیٹنگس اور امکانی ہنگامی حالات جو دہشت گردوں سے مقابلہ کے دوران پیدا ہوسکتے ہیں شامل تھیں ۔ ایسے ہی ایک پروگرام میں ہندوستانی اور روسی ٹاسک فورس نے بکتر بند گاڑیوں ، میکانیکی توپ خانہ اور گھوڑسواروں کو پیش کیا جن کی مدد لڑاکا طیارے اور لڑاکا ہیلی کاپٹرس کررہے تھے ۔ علاوہ ازیں دہشت گرد حملے کی صورت میں انسانی بنیادوں پر امدادی قافلے اور بیک وقت فوجی مشقوں کا اہتمام بھی کیاگیا تھا ۔ یہ فوجیں مشقیں آج کامیابی کے ساتھ قطعی مرحلے میں پہونچ گئیں ۔

TOPPOPULARRECENT