Sunday , January 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہند ۔ زمبابوے مجوزہ سیریز کے بارے میں غیریقینی کیفیت

ہند ۔ زمبابوے مجوزہ سیریز کے بارے میں غیریقینی کیفیت

ہرارے۔ 21 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے آئندہ ماہ مجوزہ دورۂ زمبابوے کے بارے میں غیریقینی کے بادل چھائے ہوئے ہیں کیونکہ زمبابوے کرکٹ بورڈ نے کہا کہ بی سی سی آئی اور براڈکاسٹر ٹین اسپورٹس کے مابین جاری مسائل کی بروقت یکسوئی نہ ہوپائی تو سیریز آئندہ ماہ کے لئے ملتوی کی جاسکتی ہے۔ زمبابوے کرکٹ بورڈ نے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ وہ آئ

ہرارے۔ 21 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے آئندہ ماہ مجوزہ دورۂ زمبابوے کے بارے میں غیریقینی کے بادل چھائے ہوئے ہیں کیونکہ زمبابوے کرکٹ بورڈ نے کہا کہ بی سی سی آئی اور براڈکاسٹر ٹین اسپورٹس کے مابین جاری مسائل کی بروقت یکسوئی نہ ہوپائی تو سیریز آئندہ ماہ کے لئے ملتوی کی جاسکتی ہے۔ زمبابوے کرکٹ بورڈ نے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ وہ آئندہ ماہ کے لئے ملتوی کی جاسکتی ہے۔ زمبابوے کرکٹ بورڈ نے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ وہ آئندہ ماہ ہندوستانی ٹیم کے دورہ کی توقع رکھتا ہے۔ اس ضمن میں بی سی سی آئی اور ٹین اسپورٹس سے مسلسل ربط برقرار رکا گیا ہے کہ وہ اختلافات کو سیریز شروع ہونے سے پہلے دور کرلیں۔ ہندوستان 10 جولائی سے 3 ونڈے انٹرنیشنل اور 2 ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل کھیلنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ بیان میں بتایا گیا کہ ایسی اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ زمبابوے کرکٹ براڈ کاسٹنگ پارٹنر نے ہندوستانی ٹیم کے مجوزہ دورۂ زمبابوے کے بارے میں خبردار کیا ہے جس سے مسائل کڑے ہوگئے ہیں۔ صدرنشین ولسن منانے نے کہا کہ اگر اس معاملے کی یکسوئی میں کافی وقت لگ جائے تو زمبابوے کرکٹ اور بی سی سی آئی باہمی طور پر آئندہ سال دورہ سے اتفاق کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT