Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہند ۔ زمبابوے ٹی ۔ 20 سیریز کاہرارے میں آج سے آغاز

ہند ۔ زمبابوے ٹی ۔ 20 سیریز کاہرارے میں آج سے آغاز

دھونی کی ٹیم، کمزور میزبانوں کیخلاف وہائیٹ واش کی خواہاں
ہرارے ۔ 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور زمبابوے کے درمیان تین میچوںکی ٹی ۔ 20 سیریز کا کل ہفتہ سے ہرارے میں آغاز ہورہا ہے، جس میں ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی زمبابوے کی کمزور ٹیم کے خلاف اپنی طاقتور ٹیم کو کامیابی دلانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ دھونی اور ان کی ٹیم کے ساتھی، اس کمزور میزبان ٹیم کو ونڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں صفر کے مقابلے تین سے شکست دینے کے بعد کافی حوصلہ مند ہیں چنانچہ مختصر ترین فورمیٹ کے کھیل (ٹی ۔ 20) میں بھی میزبان حریفوں پر غلبہ پانے کی کوشش کریںگ ے۔ ہندوستانی ٹیم میں کیدار جادھو اور منیش پانڈے بھی شامل ہیں جو 2015ء کی اس سیریز میں حصہ لے چکے ہیں۔ اجنکیا رہانے کی قیادت میں کھیلے گئے دوسرے میچ یں ہندوستانی ٹیم کو شکست ہوجانے کے سبب ٹی ۔ 20 سیریز 1-1 پر ڈرا ہوگئی تھی لیکن اب دنیا کے تجربہ کار ترین ٹی ۔ 20 کپتان ہندوستانی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔ اس ٹیم میں (بجز فیض فضل) 15 کے منجملہ 15 کھلاڑی آئی پی ایل کنٹراکٹ یافتہ ہیں اس طرح سیریز کی کامیابی کیلئے ہندوستان نہ صرف ایک انتہائی پسندیدہ ٹیم کی حیثیت سے ابھری ہے بلکہ زمبابوے اس کے مدمقابل بالکل معمولی اور کمزور ٹیم سمجھی جارہی ہے۔

 

درحقیقت فرسٹ کلاس ہندوستانی ٹیم کے مقابلے زمبابوے ایک جونیر ٹیم کے طور پر دیکھی جارہی ہے۔ ان دونوں ٹیموں کے درمیان بھاری فرق کو مدنظر رکھتے ہوئے ممکن ہیکہ دھونی اپنی ٹیم کے بیٹنگ آرڈر میں چند تبدیلیاں بھی کریں گے۔ اس عمل میں مندیپ سنگھ، جیئنت یادو، جئے دیو کو بیٹنگ کا موقع دیا جائے گا۔ تاہم دھونی یقیناً یہی چاہیں گے کہ ٹی ۔ 20 سیریز کا ایک شاندار کامیابی کے ساتھ آغاز کیا جائے۔ علاوہ ازیں دھونی، زمبابوے میں ہندوستانی مداحوں کے ایک چھوٹے گروپ کو مایوس کرنا بھی نہیں چاہیں گے جو (ہندوستانی مداحوں کا گروپ) ان سے روایتی کھیل کے مظاہرے کی توقعات وابستہ کررہا ہے۔ ٹی ۔ 20 لائن اپ میں کے ایل راہول، منیش پانڈے، امباٹی رایوڈو اور خود دھونی ٹی ۔ 20 لائن اپ کیلئے یقینی ہیں لیکن اوپنر کیلئے کرون نائیر اور فیض فضل کے درمیان کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ 122 کے اسٹرائیک ریٹ کے حامل نائیر معطل شدہ راجستھان رائلز اور دہلی ڈیرڈیولس کیلئے کھیل چکے ہیں لیکن فضل 2011 سے آئی پی ایل میں شامل نہیں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT