Tuesday , November 21 2017
Home / Top Stories / ہند ۔ سری لنکا دو یادداشت مفاہمت پر دستخط

ہند ۔ سری لنکا دو یادداشت مفاہمت پر دستخط

سشما سوراج کی آمد اور مچھیروں کے مسائل پر تبادلہ خیال
کولمبو ? فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اور سری لنکا نے آج باہمی تعلقات میں پیشرفت کا جائزہ لیا ۔ دونوں ملکوں کے مابین آج کئی مسائل بشمول مچھیروں کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ مچھیروں کے مسائل دونوں ملکوں کے مابین تعلقات میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ دونوں ملکوں نے آج تعلیم اور صحت کے شعبہ جات میں یادداشت مفاہمت پر دستخط بھی کئے ۔ وزیر خارجہ سشما سوراج اور ان کی سری لنکا کی ہم منصب منگلا سمرا ویرا نے آج باہمی تعلقات کی جملہ نوعیت پر تبادلہ خیال کیا ۔ دونوں وزرائے خارجہ نے 9 ویں ہند ۔ لنکا مشترکہ کمیشن کے اجلاس کی بھی صدارت کی ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ مچھیروں کے مسائل پر دونوں وزرا نے تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے اس مسئلہ کی پیچیدگیوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا ۔ ہندوستان نے سری لنکا کے وزیر سمکیات کو ہندوستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی جسے سری لنکا نے قبول بھی کرلیا ۔ مشترکہ کمیشن کا اجلاس زائد از دو گھنٹوں تک جاری رہا ۔ اس میں معاشی تعاون ‘ تجارت ‘ برقی اور توانائی ‘ فنی اور بحری تعاون ‘ سماجی ‘ دفاعی تعاون ‘ صحت ‘ شہری ہوابازی ‘ سیاحت اور عوام تا عوام رابطوں کے تعلق سے بھی دونوں وزرائے خارجہ نے اپنے اجلاس میں جائزہ لیا ۔ سشما سوراج اپنے دورہ دورہ سری لنکا پر آج یہاں پہونچی تھیں۔ یہ ایک سال میں ان کا دوسرا دورہ سری لنکا ہے ۔ انہوں نے قبل ازیں وزیر اعظم سری لنکا رانیل وکرما سنگھے سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT