Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / ہند ۔ مائنمار سرحد پر فوجی کارروائی تخریب کاروں کو بھاری نقصان

ہند ۔ مائنمار سرحد پر فوجی کارروائی تخریب کاروں کو بھاری نقصان

نئی دہلی ۔ 27 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مشرقی فوجی کمانڈ نے آج کہا کہ ہند ۔ مائنمار سرحد پر آج صبح کی اولین ساعتوں میں ہندوستانی فوج نے اپنی جوابی کارروائی کے دوران تخریب کار تنظیم این ایس سی این (کے) گروپ کے عسکریت پسندوں کو بھاری جانی نقصان سے دوچار کردیا۔ عہدیداروں نے ادعا کیا کہ اس کارروائی میں ہندوستانی سپاہیوں کو کوئی گزند نہیں پہنچی۔ مشرقی کمانڈ کے ایک بیان کے مطابق ہند ۔ مائنمار سرحد پر کارروائی کرنے والی ہندوستانی فوج کی ایک ٹکڑی پر نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ۔ کھپلانگ (این ایس سی سی ۔ کے) کے نامعلوم تخریب کاروں نے صبح 4:45 بجے فائرنگ کی۔ بیان میں کہا گیا ہیکہ ’’ہمارے سپاہیوں نے بروقت ردعمل کے ساتھ تخریب کاروں پر بھاری جوابی فائرنگ کی۔ بعدازاں تخریب کاروں نے رابطہ توڑ دیا اور اس مقام سے فرار ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق تخریب کاروں کو بھاری جانی نقصان پہنچے ہیں۔ ہمارے سپاہیوں کو کوئی گزند نہیں پہنچا‘‘۔ اگر یہ ادعا بھی کیا گیا کہ ہندوستانی سپاہیوں نے بین الاقوامی سرحد عبور نہیں کی۔ فوجی ذرائع نے کہا کہ یہ کوئی سرجیکل حملہ نہیں تھا۔ مشرقی کمانڈ نے بھی ٹوئیٹ کیا کہ ’’ہندوستانی فوجی اہلکاروں کو نقصانات کی اطلاعات و حقیقت غیردرست ہیں۔ ہند۔ مائنمار سرحد پر آج 0445 بجے فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا‘‘۔ واضح رہیکہ فوج نے منی پور میں اپنے20 سپاہیوں کی ہلاکت کے بعد 2015ء میں بھی ممنوعہ تخریب کار گروپوں کے خلاف ایسی ہی کارروائی کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT