Friday , December 15 2017
Home / عرب دنیا / ہند ۔ مصر سیاحتی فروغ کیلئے سمینار کا انعقاد

ہند ۔ مصر سیاحتی فروغ کیلئے سمینار کا انعقاد

قاہرہ ۔ 25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج یہاں ایک زبردست سمینار کا انعقاد کرتے ہوئے ہندوستان کی گنگاجمنی ثقافت اور دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کو فروغ دینے مصری شہریوں میں ہندوستان کے تعلق سے مکمل معلومات حاصل کرنے کی جانب پیشرفت کی۔ سمینار کو ’’انکریڈیبل انڈیا روڈ شو‘‘ سے موسوم کیا گیا جسے یہاں موجود ہندوستانی سفارتخانے نے دوبئی کے ہندوستانی سیاحتی دفتر کے تعاون سے منعقد کیا۔ ہندوستانی سفیر متعینہ مصر سنجے بھٹاچاریہ نے بتایا کہ ہندوستان اور مصر دونوں کثیرآبادی والے ممالک ہیں۔ تاہم دونوں ممالک کے درمیان سیاحتی تعلقات جس نوعیت کے اور جس سطح پر ہونے چاہئے ویسے نہیں ہیں۔ آج ہم یہاں اس لئے موجود ہیں کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاحتی تعلقات بھی مستحکم ہوجائیں۔ مسٹر بھٹاچاریہ نے اس بات کا تذکرہ بھی کیا کہ دونوں ممالک میں سیاحوں کیلئے بیحد وسائل موجود ہیں کیونکہ دونوں ہی ممالک قدیم تہذیبوں کا گہوارہ ہیں اور دونوں ممالک میں تاریخی مقامات کی کوئی کمی نہیں جو دنیا کے دیگر ممالک میں نہیں پائے جاتے جس کی سب سے بڑی مثال ہندوستان کا تاج محل اور مصر کے اہرام ہیں۔

TOPPOPULARRECENT