Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / ہند ۔ مینمار سرحد پر آسام رائفلز برقرار۔ راجناتھ سنگھ

ہند ۔ مینمار سرحد پر آسام رائفلز برقرار۔ راجناتھ سنگھ

شیلانگ۔/22مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج ہند۔ مینمار سرحد پر آسام رائفلز کی دستبرداری اور اس کی جگہ وسرے نیم فوجی دستے کی تعیناتی کو خارج از امکان قرار دیا ہے اور کہا کہ اس طرح کا کوئی فیصلہ ہنوز نہیں کیا گیا۔یوم تاسیس آسام رائفلز کے موقع پر سینک سمیلن کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ان اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ سرحدوں کی حفاظت کیلئے مامور مرکزی فورس کا تبادلہ کردیا جارہا ہے۔ جبکہ ہندوستان اور مینمار کے درمیان 1.643کلو میٹر کھلی سرحدیں پائی جاتی ہیں۔ جہاں پر خاردار تار نصب نہیں کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ آسام رائفلز کا قیام 1835 میں عمل میں لایا گیا ہے جو کہ مرکزی وزارت داخلہ کی نگرانی میں کام کرتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT