Friday , September 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / ہند ۔ نیوزی لینڈ مقابلہ ڈرا

ہند ۔ نیوزی لینڈ مقابلہ ڈرا

اسٹارٹ فورڈ 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) خاتون زمرہ کی ہندوستانی جونیر ہاکی ٹیم نے میزبان ٹیم کے خلاف 6 ٹسٹ مقابلوں کی سیریز کے پانچویں مقابلہ کو 3-3 سے ڈرا کیا ہے۔ حالانکہ اِس مقابلہ میں ہندوستانی ٹیم نے شاندار آغاز کیا تھا اور پہلے نصف مرحلہ کے اختتام پر اِس نے نیوزی لینڈ کے خلاف 3-1 کی سبقت حاصل کرلی تھی۔ مقابلہ کے آخری 6 منٹوں میں ہندوستانی ٹیم نے خود کو شکست سے محفوظ رکھا کیونکہ اِن چھ منٹوں میں نیوزی لینڈ نے دو گول اسکور کرتے ہوئے مقابلہ کو ڈرا کیا۔

TOPPOPULARRECENT