Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہند ۔ نیوزی لینڈ ونڈے سیریز کا آج آغاز

ہند ۔ نیوزی لینڈ ونڈے سیریز کا آج آغاز

ممبئی 21 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 3 میچس کی ونڈے سیریز کل سے شروع ہورہی ہے۔ ہندوستان نے جاریہ ماہ کے اوائل میں ورلڈ چمپئنس آسٹریلیا کو بُری طرح شکست دی اور اُس کے حوصلے بلند ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو سخت مقابلہ درپیش ہوگا۔ میزبان ٹیم بیاٹنگ اور بولنگ کے بہترین امتزاج کے ساتھ مقابلے کے لئے پوری طرح تیار ہے جبکہ ہندوستان کو اسی مقام پر تین سیزن قبل جنوبی افریقہ کے مقابلے شکست اُٹھانی پڑی تھی۔ حقیقت یہ ہے کہ 2009-10 ء میں آسٹریلیا سے شکست کے بعد ہندوستان کو یہاں کھیلے گئے 16 میچس کے منجملہ صرف 2 میں شکست ہوئی۔ جس سے یہ صاف اشارہ ملتا ہے کہ یہاں کے حالات سے ٹیم پوری طرح ہم آہنگ ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے کپتان ویراٹ کوہلی کے بغیر اور اوپنر شکھر دھون کی غیر حاضری میں آسٹریلیا کے خلاف 4-1 کا شاندار نتیجہ حاصل کیا۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے اعتراف کیا ہے کہ ہندوستان کو اُسی کی سرزمین پر شکست دینا آسان نہیں ہوگا۔ اُنھوں نے کہاکہ یہاں ہندوستان کا ریکارڈ کافی اچھا رہا ہے اور اس ٹیم کو شکست دینا مشکل ہے۔ ولیمسن نے کہاکہ ہندوستانی ٹیم کسی بھی موسمی حالات سے جلد ہم آہنگ ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے اور یہ ٹیم کی کارکردگی میں اہمیت کا حامل ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ گزشتہ دورہ کافی بہتر تھا اور اس بار بھی ہم بہتر مظاہرہ کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT