Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہند ۔ نیوزی لینڈ ونڈے سیریز کا آج کانپور میں فیصلہ

ہند ۔ نیوزی لینڈ ونڈے سیریز کا آج کانپور میں فیصلہ

کانپور 28 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان وہی جوش و خروش اور حوصلے کے ساتھ کھیلنا چاہے گا جو پونے میں منعقدہ دوسرے میچ میں دیکھنے میں آیا، جب میزبانوں کا نیوزی لینڈ کے خلاف او ڈی آئی سیریم کے فیصلہ کن مقابلہ میں کل یہاں سامنا رہے گا۔ طویل عرصے بعد تین میچ کی سیریز کے پہلے ونڈے میں اپنی ناکامی کے پیش نظر زبردست دباؤ جھیلنے والے ہندوستانی کھلاڑیوں نے کافی بلند حوصلگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے میچ میں بے نقص لگ بھگ پرفارمنس کے ذریعہ سیریز 1-1 سے مساوی کی۔ کیپٹن ویراٹ کوہلی اور اُن کی ٹیم چیلنجوں کا سامنا کرتے ہوئے کامیاب ہوتی آئی ہے اور اُسے لگاتار ساتویں او ڈی آئی سیریز جیتنے کا موقع ہے۔ گرین پارک اسٹیڈیم اِس اہم مقابلے کے لئے تیار ہے جہاں پہلی بار پچاس اوورس کا مقابلہ مصنوعی روشنی میں کھیلا جائے گا۔ کوہلی نے دوسرے او ڈی آئی میں کیویز کے مقابل 6 وکٹ کی جیت کے بعد کہا تھا کہ ہم چیالنجوں کے منتظر ہیں۔ ہم عمدہ واپسی کی بات کرتے آئے ہیں اور ہم نے یہاں (پونے میں) شاندار واپسی کی ہے۔ ہم اِسی قسم کا کھیل کانپور میں بھی کھیلنا چاہیں گے۔ دونوں ٹیمیں جمعرات کو یہاں پہونچ گئیں اور اُنھیں ہندوستان کے شمالی حصے کے نسبتاً سرد موسم سے ہم آہنگ ہونے کا معقول وقت ملا ہے۔ کوہلی ہوسکتا ہے اپنی ٹیم کی جیت کی ترکیب میں ردوبدل کرنا نہیں چاہیں گے، اِس لئے اب دیکھنا ہے آیا ہوم کراؤڈ کو کل کلدیپ یادو کو ایکشن میں دیکھنے کا موقع ملتا ہے یا نہیں، جہاں تک بیاٹنگ ڈپارٹمنٹ کا معاملہ ہے پونے میں ہندوستان کی طرف سے بڑی مثبت تبدیلی نمبر 4 پر دنیش کارتک 64 ناٹ آؤٹ والی اننگز ہوئی۔ میزبان ٹیم کی طرح کیویز بھی کل جیت کی راہوں پر واپسی کرنا چاہیں گے اور اُنھیں بھی ہندوستان میں سیریز جیتنے کا زرّین موقع مل رہا ہے۔ وہ سیریز کے افتتاحی مقابلے کے مظاہرے کو یقینا دوہرانا چاہیں گے۔ جب ممبئی میں راس ٹیلر اور لاتھم نے 200 رنز کی میچ وننگ پارٹنرشپ کے ذریعہ نیوزی لینڈ کو کامیابی سے ہمکنار کیا تھا۔ تاہم پونے میں اُن کی بیاٹنگ لائن اپ ناکام ہوئی اور مہمانوں کا اوسط سے کم تر 230 کا کم اسکور کوہلی زیرقیادت میزبانوں کو بڑا چیلنج پیش نہ کرسکا۔ کیوی کیپٹن کین ولیمسن کے لئے اِس سے بہتر کوئی موقع نہیں ملے گا کہ وہ اپنی دو ناکامیوں کو فراموش کرتے ہوئے کل قائدانہ اننگز کھیلیں۔ سیریز میں ابھی تک 300 رنز نہیں بنائے گئے لیکن کل یہاں ایسا ہوسکتا ہے۔ جنوبی افریقہ نے یہاں منعقدہ آخری او ڈی آئی میں 303 رنز بنائے تھے اور ہندوستان پانچ رنز سے میچ ہارا تھا۔

TOPPOPULARRECENT