Wednesday , November 14 2018
Home / Top Stories / ہند ۔ نیپال تعلقات کے دوبارہ موثر تعین سے اتفاق

ہند ۔ نیپال تعلقات کے دوبارہ موثر تعین سے اتفاق

کٹھمنڈو تک ریلوے لائن بچھانے کافیصلہ ، نئی دہلی میں مودی ۔ اولی بات چیت

نئی دہلی۔ 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے نیپالی ہم منصب کے پی شرما اولی نے باہمی تعلقات کو دوبارہ استحکام کے راستہ پر لانے کی کوشش کے طور پر آج یہاں تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان دفاع، سلامتی، رابطہ، تجارت و زراعت جیسے کلیدی شعبوں میں دو طرفہ تعاون و تال میل بڑھانے سے اتفاق کرلیا۔ وزیراعظم مودی نے بات چیت کے بعد کہا کہ نیپال کی ہمہ گیر ترقی کے ضمن میں ہندوستان ہمیشہ ہی اس ملک کے ساتھ رہا ہے اور دعویٰ کیا کہ دو پڑوسی ملکوں کے مابین موثر تعاون سے نیپال میں جمہوریت مزید مستحکم ہوگی۔ نیپال کے وزیراعظم اولی نے انہیں چین کے ساتھ قریبی تعلقات فروع دینے والے رہنما کی حیثیت دیکھا جاتا ہے، کہا کہ ان کی حکومت ان دونوں ملکوں کے مابین اعتماد پر مبنی مستحکم تعلقات کی خواہشمند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 21 ویں صدی کی حقیقتوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے ہمارے باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں پر پہونچانے کے مقصد سے ہندوستان آیا ہوں‘‘۔ موافق چین موقف کے لئے معروف اولی فروری میں دوسری مرتبہ نیپال کے وزیراعظم بنے ہیں۔ اس سے پہلے وہ 2015ء اور 2016ء کے دوران اس عہدہ پر فائز تھے جب نئی دہلی اور کٹھمنڈو ے تعلقات متاثر ہوئے تھے۔ مودی نے اولی کے ساتھ مشترکہ صحافتی بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایک ترقی یافتہ اور خوشحال نیپال کے لئے نیپالی وزیراعظم کا ویژن ان (مودی کے ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘ ویژن سے ہم آہنگ ہے۔ مودی نے نیپال میں قومی و صوبائی انتخابات کے کامیاب انعقاد کی ستائش کی اور جمہوریت پر اظہار اعتماد کے لئے عوام کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اپنے پڑوسی نیپال کی اس کی ترجیحات کے مطابق مدد جاری رکھے گا۔ دونوں ملکوں نے رابطے کے تمام پراجیکٹوں کے سریت انگیز تکمیل سے اتفاق کیا۔ مودی نے کہا کہ دونوں ملکوں نے ہندوستان سے کٹھمنڈو کو مربوط کرنے والی ایک نئی ریلوے لائن بچھانے سے بھی اتفاق کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ملک دفاع اور سلامتی کے تعاون میں بھی اضافہ کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT