Sunday , May 27 2018
Home / ہندوستان / ہند ۔ نیپال سرحد کی ناکہ بندی

ہند ۔ نیپال سرحد کی ناکہ بندی

مہاراج گنج۔ 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے اترپردیش کے بلدی انتخابات کے تیسرے مرحلے سے قبل ہند ۔ نیپال کی 84 کیلومیٹر طویل سرحد کو مہر بند کردیا ہے۔ شستر سیمابل کو اس سرحد کی ناکہ بندی کے لئے تعینات کیا گیا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ اور الیکٹورل آفیسر ویریندر کمار سنگھ نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ صرف ایمرجنسی گاڑیوں کو سرحد عبور کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ اس رائے دہی کے وقفہ کے دوران کسی عام گاڑیوں کو جانے کی اجازت نہیں ہے۔ ماؤسٹوں اور ہند ۔ نیپال سرحد پر سرگرم غیرسماجی عناصر کے خطرات کے باعث سرحد بند کردی گئی ہے۔ یہ علاقہ ماوسٹوں کے خطرات کیلئے جانا جاتا ہے۔ مہاراج گنج اور انٹرنیشنل سرحد سے متصل علاقہ میں کل تیسرے مرحلے کے بلدی انتخابات ہورہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT