Monday , September 24 2018
Home / دنیا / ہند ۔ ویتنام روابط لامتناہی : پرنب مکرجی

ہند ۔ ویتنام روابط لامتناہی : پرنب مکرجی

ہو چی من سٹی ۔ 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ویتنام کے ساتھ ہندوستان کے 7 معاہدوں پر دستخط کے پس منظر میں صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے آج کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون ’’لامتناہی‘‘ ہے۔ پرنب مکرجی نے رکن پولیٹ بیورو کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام اور کمیونسٹ پارٹی آف ہوچی من سٹی کے سکریٹری لی تھان ہائی کی جانب سے ترتیب دیئے گئے استقبالیہ

ہو چی من سٹی ۔ 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ویتنام کے ساتھ ہندوستان کے 7 معاہدوں پر دستخط کے پس منظر میں صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے آج کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون ’’لامتناہی‘‘ ہے۔ پرنب مکرجی نے رکن پولیٹ بیورو کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام اور کمیونسٹ پارٹی آف ہوچی من سٹی کے سکریٹری لی تھان ہائی کی جانب سے ترتیب دیئے گئے استقبالیہ میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ آج ہندوستان اور ویتنام دنیا میں دو تیز ترین ترقی پذیر معیشتیں ہیں۔ ہمارے تعاون کی گنجائش کی کوئی حد نہیں۔ ہماری دونوں حکومتوں نے بھرپور حوصلہ افزائی اور تعاون کرتے ہوئے کئی برسوں سے آپسی روابط کو پروان چڑھایا ہے۔ آج ہم ہندوستان اور ویتنام کے درمیان راست پروازوں پر غور کررہے ہیں جو رابطہ کو مزید بڑھائے گا اور خیرسگالی اور اشتراک کی گنجائشیں بھی فروغ دے گا۔ ہماری وقفہ وقفہ سے بات چیت کے نتیجہ میں کئی پروگرام اور اسکیمات سامنے آئی ہیں جو وسیع تر شعبوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ مجھے کوئی شبہ نہیں کہ ان معاہدوں سے جو ہم نے کل ہنوئی میں دستخط کئے، ہمارے جاریہ تعاون کو نئی سطح تک لے جانے میں مدد ملے گی اور دونوں طرف کی عوام کو باہمی فائدہ حاصل ہوگا۔ صدر جمہوریہ ہند نے اس موقع پر ویتنام کی قیادت کی ستائش کی اور یاد دلایا کہ دونوں اقوام کے درمیان روابط قدیم اور تاریخی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT