Monday , June 18 2018
Home / پاکستان / ہند ۔ پاک امن کشمیر سے جوڑا نہ جائے

ہند ۔ پاک امن کشمیر سے جوڑا نہ جائے

کراچی 18 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے آئندہ نسل کے سیاستدان بلاول بھٹو زرداری نے آج کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے مابین امن کے عمل کو مسئلہ کشمیر کے ہاتھوں یرغمال نہیں بنایا جانا چاہئے ۔ بلاول نے کراچی میں اپنی سیاسی اننگز ٖکے آغاز کی ایک بڑی ریلی سے اپنے اولین خطاب میں یہ بات کہی ۔ انہوں نے کشمیر پر اپنے حالیہ بیانات کے تناظر

کراچی 18 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے آئندہ نسل کے سیاستدان بلاول بھٹو زرداری نے آج کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے مابین امن کے عمل کو مسئلہ کشمیر کے ہاتھوں یرغمال نہیں بنایا جانا چاہئے ۔ بلاول نے کراچی میں اپنی سیاسی اننگز ٖکے آغاز کی ایک بڑی ریلی سے اپنے اولین خطاب میں یہ بات کہی ۔ انہوں نے کشمیر پر اپنے حالیہ بیانات کے تناظر میں ہندوستان کے عوام سے کہا کہ وہ کشمیر پر ان کے بیانات کا غلط مطلب اخذ نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ برائے مہربانی ہمارے موقف کو غلط نہ سمجھیں۔ جب ہم کشمیر کی بات کرتے ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم دونوں ملکوں کے مابین قیام امن کی کوششوں کو مسئلہ کشمیر سے مربوط کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاہم یہ بات طئے ہے کہ بھٹو ازم ( خاندان کا حوالہ ) میں مسئلہ کشمیر کو صرف کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائیگا ۔ بلاول کے ریمارک ایسے وقت میں آئے ہیں جبکہ انہوں نے چند دن قبل ہی کہا تھا کہ پاکستان سارا کشمیر واپس لے گا ۔ ان کے کشمیر سے متعلق حالیہ بیانات پر ہندوستان نے شدید رد عمل کا اظہار کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ جب مشرف جیسے ڈکٹیٹر کشمیر کی بات کرتے ہیں تو ہندوستان کہتا ہے کہ اس میں آئی ایس آئی ملوث ہے ۔ جب ایک ملا بیان دے تو کہا جاتا ہے کہ یہ دہشت گردوں کی آواز ہے اور جب ایک بھٹو کشمیر پر بات کرتا ہے تو وہ جانتے ہیں کہ یہ عوام کی آواز ہے ۔

TOPPOPULARRECENT