Wednesday , January 17 2018
Home / ہندوستان / ہند ۔ پاک بات چیت بحال کرنے حریت کانفرنس کا مطالبہ

ہند ۔ پاک بات چیت بحال کرنے حریت کانفرنس کا مطالبہ

سرینگر 10 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اعتدال پسند حریت کانفرنس کے صدر نشین میر واعظ عمر فاروق نے آج ہندوستان و پاکستان کی قیادت پر زور دیا کہ وہ صبر و تحمل سے کام لیں اور رکی ہوئی بات چیت کا احیاء عمل میںلایا جائے تاکہ تمام متنازعہ مسائل بشمول کشمیر کی یکسوئی ہوسکے ۔ میر واعظ نے ایک بیان میں کہا کہ ہندوستان و پاکستان کی قیادت کو سرحدات پر

سرینگر 10 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اعتدال پسند حریت کانفرنس کے صدر نشین میر واعظ عمر فاروق نے آج ہندوستان و پاکستان کی قیادت پر زور دیا کہ وہ صبر و تحمل سے کام لیں اور رکی ہوئی بات چیت کا احیاء عمل میںلایا جائے تاکہ تمام متنازعہ مسائل بشمول کشمیر کی یکسوئی ہوسکے ۔ میر واعظ نے ایک بیان میں کہا کہ ہندوستان و پاکستان کی قیادت کو سرحدات پر صبر و تحمل سے کام لینا چاہئے اور بات چیت کا احیاء عمل میں لانے کی ضرورت ہے تاکہ تمام باہمی مسائل کی یکسوئی ممکن ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت کا احیاء وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ مسئلہ کشمیر کا کوئی قابل قبول حل دریافت کیا جاسکے ۔ میر واعظ نے فائرنگ کے تبادلہ میں سرحد کے دونوں جانب جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT