Saturday , November 25 2017
Home / دنیا / ہند ۔ پاک جنگ بندی پر عالمی ادارہ کی نظر

ہند ۔ پاک جنگ بندی پر عالمی ادارہ کی نظر

اقوام متحدہ 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) سویڈن کا اعلیٰ مرتبہ کا حامل فوجی عہدیدار اقوام متحدہ کے مشن کی قیادت کرے گا جس کا کام ہند ۔ پاک سرحدی جنگ بندی معاہدہ پر عمل آوری کی نگرانی کرنا ہے۔ جموں و کشمیر میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی معاہدہ ہوا ہے۔ میجر جنرل پیر گستفلوڈن 59 سالہ بھی ایک ماہر فوجی سربراہ ہیں جنھیں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے اقوام متحدہ کے فوجی آبزرور گروپ کے سربراہ کی حیثیت سے مقرر کیا ہے۔ وہ ہند ۔ پاک جنگ بندی معاہدہ پر نظر رکھیں گے۔ میجر جنرل پرگتفلوڈن میجر جنرل ولیلی جانسن ساکی گیانا سے اپنے نئے عہدہ کا جائزہ حاصل کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT