Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / ہند ۔ پاک جھڑپیں بند ہونی چاہئیں : چیف منسٹر محبوبہ مفتی

ہند ۔ پاک جھڑپیں بند ہونی چاہئیں : چیف منسٹر محبوبہ مفتی

سرینگر 19 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر جموںو کشمیر محبوبہ مفتی نے کہا کہ ہندوستان و پاکستان کے مابین سرحد پر جھڑپیں بند ہونی چاہئیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان جھڑپوں کی وجہ سے ریاست کے عوام کو متاثر ہونا پڑ ر ہا ہے ۔ محبوبہ مفتی لائین آف کنٹرول کے قریب کپواڑہ ضلع میں تنگدھر کے مقام پر ایک جلسے سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پر جو حالیہ جھڑپیں پیش آئی ہیں ان کی وجہ سے کئی لوگ یہاں سے نقل مکانی کرچکے ہیں۔ انہو ںنے کہا کہ وہ دونوں ملکوں کی قیادت سے اپیل کرتی ہیں کہ وہ سرحدات پر امن قائم رکھیں۔ ریاست کے عوام ان جھڑپوں سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ ان جھڑپوں میں مقامی عوام کی اموات ہو رہی ہیں اور یہ لوگ نقل مقامی پر مجبور ہو رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT