Wednesday , August 22 2018
Home / ہندوستان / ہند ۔ پاک سرحد کے قریب ’ہمیشہ وجئی‘ فوجی مشقیں

ہند ۔ پاک سرحد کے قریب ’ہمیشہ وجئی‘ فوجی مشقیں

جئے پور ۔ 22 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے یہاں ہند۔ پاک سرحد کے قریب صحرائے تھار میں ’’ہمیشہ وجئی‘‘ فوجی مشقوں کا مشاہدہ کیا، جہاں فوج اور ایرفورسیس نے دشمن علاقوں میں دور دور تک وار کرنے اپنی صلاحیتوں کا تخمینہ کرنے کیلئے مربوط مشقوں کا اہتمام کیا تھا۔ دفاع کے ترجمان لیفٹننٹ کرنل منیش اوجھا نے کہا کہ جنوبی کمانڈ کی طرف سے یہ مشق کی گئی تھی جس کا مقصد کارروائیوں کے ضابطوں میں مزید یکسانیت و ہم آہنگی پیدا کرنا تھا۔ واؤت نے ان مشقوں کا مشاہدہ کیا، جس میں فیصلہ کن نتائج حاصل کرنے کیلئے جنگ میں استعمال کئے جانے والے لڑاکا سازوسامان آلات اور لڑاکا اسلحہ کو فضائی اثاثوں سے مکمل طور پر مربوط کیا گیا تھا۔ ان مشقوں کا بغور مشاہدہ کرنے کے بعد سربراہ فوج اپنے فورسیس کی جنگی تیاریوں اور مشقوں میں نازک و پیچیدہ طریقوں کے ماہرانہ مظاہرہ کی ستائش کی۔ اوجھا نے کہا کہ راوٹ نے اس مشق کے دوران اعلیٰ معیاری تربیت کے حصول پر مبارکباد دیتے ہوئے اس کو انتہائی کامیاب قرار دیا۔ سدرن آرمی کمانڈر لیفٹننٹ جنرل ڈی آر سونی نے کہا کہ اس مشق کے دوران مختلف کلیدی نظریات کی توثیق کی گئی۔

لالو ، مشرا مقدمہ کا آج فیصلہ
رانچی ۔ /22 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے سابق چیف منسٹرس لالو پرساد ، جگن ناتھ مشرا اور دیگر 10 کے چارہ اسکام مقدمہ کا کل فیصلہ سنایا جائے گا جس میں 1991 ء اور 1994 ء کے درمیان 89 لاکھ روپئے کا غبن کیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT