Tuesday , January 23 2018
Home / Top Stories / ہند ۔ پاک فوجی عہدیداروں کا ہاٹ لائن پر ربط

ہند ۔ پاک فوجی عہدیداروں کا ہاٹ لائن پر ربط

نئی دہلی ؍ اسلام آباد 14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فوج کی مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے دوران ہندوستان اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی عہدیداروں نے ہاٹ لائن پر لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ فوجی عہدیداروں نے بتایا کہ ڈائرکٹوریٹ جنرل آف ملٹری آپریشنس ہندوستان و پاکستان کے عہدیدا

نئی دہلی ؍ اسلام آباد 14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فوج کی مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے دوران ہندوستان اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی عہدیداروں نے ہاٹ لائن پر لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ فوجی عہدیداروں نے بتایا کہ ڈائرکٹوریٹ جنرل آف ملٹری آپریشنس ہندوستان و پاکستان کے عہدیداروں نے ہاٹ لائن پر بات چیت کی۔ سمجھا جاتا ہے کہ ہندوستان نے متواتر جنگ بندی کی خلاف ورزی پر پاکستان سے احتجاج کیا۔ ہندوستان نے یہ بھی کہاکہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کے حالیہ واقعات میں پاکستان کا جارحانہ موقف رہا اور ہندوستان اُس کی مہم جوئی کو کسی بھی صورت میں ناکام بنائے گا۔ ہر منگل کو ہندوستان اور پاکستان کے ڈائرکٹوریٹ جنرل ملٹری آپریشنس ایک دوسرے سے ہاٹ لائن پر بات کرتے ہیں

اور سرحد کے دونوں طرف درپیش حالات کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ اِس دوران اسلام آباد میں پاکستانی فوجی عہدیداروں نے اِس بات چیت کے تعلق سے بتایا کہ اُنھوں نے لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر ہندوستان کی بلا اشتعال فائرنگ پر تشویش سے واقف کرایا ہے۔ کسی قدر خاموشی کے بعد پاکستانی فوج نے آج دو مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی اور جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر 10 ہندوستانی چوکیوں پر فائرنگ و مارٹر شلباری کی۔ فائرنگ میں ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ ہندوستان اور پاکستان یکم اکٹوبر سے بین الاقوامی سرحد اور لائن آ ف کنٹرول پر ایک دوسرے کے خلاف فائرنگ اور مارٹر فائرنگ کررہے ہیں۔ ہندوستان میں 8 افراد ہلاک اور 19 دیگر زخمی ہوئے جن میں 13 سکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔ جبکہ پاکستان میں 13 عام شہریوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ 2013 ء میں پاکستان اور ہندوستان کے ڈائرکٹوریٹ جنرل ملٹری آپریشنس نے ملاقات کرتے ہوئے 2003 ء لائن آف کنٹرول جنگ بندی معاہدہ کو برقرار رکھنے کا وعدہ کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT