Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / ہند ۔ پاک مذاکرات کی کامیابی کی امید : مفتی سعید

ہند ۔ پاک مذاکرات کی کامیابی کی امید : مفتی سعید

سرینگر 20 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان و پاکستان کے مابین قومی سلامتی مشیران کے اہم ترین اجلاس سے قبل چیف منسٹر جموںو کشمیر مفتی محمد سعید نے آج اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں عہدیداران سرحد پر جاری کشیدگی کو ختم کرنے کی کوئی راہ تلاش کرینگے ۔ مفتی سعید نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں سرحدات پر کشیدگی ہے ۔ عوام شلباری کی وجہ سے فرار ہو رہے ہیں۔ انہیں امید ہے کہ قومی سلامتی مشیر سطح کی ملاقات میں کوئی ایسی راہ تلاش کی جائیگی جس سے عوام کا انخلا رک جائے ۔ مفتی سعید کے ساتھ ڈپٹی چیف منسٹر نرمل سنگھ بھی موجود تھے ۔ مفتی سعید نے بات چیت کی کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اجیت ڈوول اور سرتاج عزیز کے مابین بات چیت کی کامیابی کیلئے دعا کر رہے ہیں۔ زیادہ توجہ بات چیت پر دی جانی چاہئے اور وہ اس کا خیر مقدم کر رہے ہیں۔ نرمل سنگھ نے کہا کہ وہ امن سیتھو سے پاکستان کو امن کا پیام دینا چاہتے ہیں۔ پاکستان کو چاہئے کہ وہ لائین آف کنٹرول پر ہونے والی ہلاکتوں کا سلسلہ ختم کرے ۔ دونوں ملکوں کے مشیران قومی سلامتی کا نئی دہلی 23 اگسٹ کو بالکل پہلی مرتبہ اجلاس ہونے والا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT