Thursday , June 21 2018
Home / ہندوستان / ہند ۔ پاک مذاکرات ہی مفاہمت کی کلید

ہند ۔ پاک مذاکرات ہی مفاہمت کی کلید

سرینگر ۔ 26 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے آج کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مخاصمت اور شک و شبہ کے ماحول کو ختم کرتے ہوئے دونوں ممالک کو چاہئے کہ باہمی اختلافات کی یکسوئی کے لیے مذاکرات کے عمل کا احیاء کریں ۔ عمر عبداللہ کا یہ ریمارک ایسے وقت آیا ہے جب کہ کھٹمنڈو میں سارک اجلاس کے موقع پر وزیر ا

سرینگر ۔ 26 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے آج کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مخاصمت اور شک و شبہ کے ماحول کو ختم کرتے ہوئے دونوں ممالک کو چاہئے کہ باہمی اختلافات کی یکسوئی کے لیے مذاکرات کے عمل کا احیاء کریں ۔ عمر عبداللہ کا یہ ریمارک ایسے وقت آیا ہے جب کہ کھٹمنڈو میں سارک اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے پاکستانی ہم منصب نواز شریف موجود ہیں ۔ سوناور اسمبلی حلقہ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے پڑوسی ممالک کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کے جذبہ خیر سگالی کی ستائش کی ۔ سارک اجلاس کے دوران ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کے امکانات پر انہوں نے کہا کہ وہ بات چیت کے حق میں ہیں ۔ میں نہیں سمجھتا کوئی صحیح الدماغ شخص مذاکرات کے خلاف ہوگا ۔

انہوں نے بتایا کہ اجلاس کے آخری دن پاکستان کے ساتھ اختلافات کی یکسوئی کے لیے ہمیں متبادل امکانات تلاش کرنی چاہئے کیوں کہ ہم نے سابق میں جنگیں لڑی ہیں ۔ مذاکرات کو معطل کردیا لیکن ہم نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے لیے پیشقدمی کی تھی یہ کوشش سابق وزرائے اعظم اٹل بہاری واجپائی اور منموہن سنگھ کے دور حکومت میں بھی کی گئی تھی ۔ مرکزی حکومت کی کامیابیوں پر تبصرہ کی خواہش پر چیف منسٹر جو کہ حکمران نیشنل کانفرنس کے کارگذار ہیں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی عظیم کامیابیاں بیرونی ممالک میں ہوئی ہیں اگرچیکہ وزیر اعظم نے اندرون ملک کوئی خاص کامیابیاں حاصل نہیں کی ہیں ۔ تاہم انہوں نے خارجی سطح پر نمایاں پیشرفت کی ہے جس میں امریکی صدر بارک اوباما کے دورہ ہند سرفہرست ہے ۔

TOPPOPULARRECENT