Monday , December 11 2017
Home / کھیل کی خبریں / ہند ۔ پاک مقابلے کے بغیر آئی سی سی ٹسٹ چمپین شپ بے معنی

ہند ۔ پاک مقابلے کے بغیر آئی سی سی ٹسٹ چمپین شپ بے معنی

دیرینہ حریفوں میں کھیل سے کرکٹ وباہمی تعلقات میں استحکام: وقار یونس
ممبئی۔ 15 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے افسانوی فاسٹ بولر وقار یونس نے اپنے اس احساس کا اظہار کیا کہ کرکٹ کے دو دیرینہ حریفوں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مقابلے کے بغیر آئی سی سی ٹسٹ چمپین شپ کا کوئی معنی و مقصد نہیں رہے گا۔ آئی سی سی ٹسٹ چمپین شپ کیلئے دو سالہ وقفہ میں سرکردہ نو ملکوں کی ٹسٹ ٹیموں کے مابین مقابلہ ضروری ہے۔ ان کے منجملہ دو سرکردہ ٹیمیں فائنل میں ایک دوسرے کا سامنا کرتی ہیں۔ اس دو سالہ مدت میں یہ ٹیمیں تین سیریز اپنے ملک میں اور اتنی ہی سیریز دوسرے ممالک میں کھیلتی ہیں، لیکن چمپین شپ ہندوستان اور پاکستان کے مابین مقابلے کو یقینی نہیں بناسکتی۔ 2008ء کے ممبئی دہشت گرد حملوں کے بعد ہند۔ پاک باہمی کرکٹ تعلقات معطل ہیں چنانچہ یہ دونوں ٹیمیں کسی انٹرنیشنل کرکٹ ٹورنمنٹ میں حصہ لیتے ہوئے ہیں۔ ایک دوسرے کے خلاف مدمقابل آسکتی ہیں۔ وقار یونس کا احساس ہے کہ ہندوستان اور پاکستان اگر ایک دوسرے کے خلاف نہیں کھیلتیں تو اس صورت میں آئی سی سی ٹسٹ چمپین شپ کے کوئی معنی نہیں رہتے۔ وقار یونس نے کہا ہے کہ ’’ٹسٹ چمپین شپ ایک اچھا نظریہ ہے، لیکن ہندوستان اور پاکستان کے درمیان مقابلے کے بغیر اس کی اہمیت کے بارے میں سنجیدگی سے سوچا جانا چاہئے، کیونکہ (دو حریفوں کے درمیان مقابلے کے بغیر) اس سے کوئی مدد نہیں ملے گی۔ اگر یہ دونوں ملک ایک دوسرے کے مقابل کھیلیں گے، اس سے نہ صرف ٹسٹ چمپین شپ کو مدد ملے گی بلکہ دو ملکوں کے مابین تعلقات میں بھی مدد مل سکتی ہے‘‘۔

 

TOPPOPULARRECENT