Saturday , September 22 2018
Home / دنیا / ہند ۔ چین تعلقات پر ہندوستان کے مثبت موقف کی چین نے ستائش کی

ہند ۔ چین تعلقات پر ہندوستان کے مثبت موقف کی چین نے ستائش کی

بیجنگ ۔ 12 ۔ مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) چین نے آج ہندوستان کے اس مثبت موقف کی زبردست ستائش کی جس کا مظاہرہ ہندوستان نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ مفادات پر پائے جانے والے اختلافات کو مثبت طور پر دور کئے جانے کا اشارہ دیا ہے ۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکانگ کا بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ہندوستان نے واضح طور پر کہا تھا کہ چین اور ہندوستان کے درمیان مشترکہ مفادات کے معاملہ میں اگر کوئی رکاوٹ یا کوئی اختلاف ہو تو اسے دور کیا جائے گا کیونکہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے مشترکہ مفادات کا احترام کرتے ہوئے اپنے وعدے کے پابند ہیں ۔ لوکانگ نے ایک میڈیا بریفنگ کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین نے ہندوستان کے ایک مثبت موقف کو خصوصی طور پر نوٹ کیا ہے جو ایک اچھی علامت ہے ۔ ہندوستان نے یہ مثبت موقف کا اظہار حالیہ دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو لیکر وزیر خارجہ چین وانگ پی کے بیان کے ردعمل کے طور پر کیا تھا ۔ ضرورت اس بات کی ہے چین کے ڈریگن اور ہندوستان کے ہاتھی کو ایک دوسرے سے متصادم ہونے نہ دیا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT