Monday , November 20 2017
Home / دنیا / ہند ۔ چین سرحدی تنازعہ کی یکسوئی کے خواہاں

ہند ۔ چین سرحدی تنازعہ کی یکسوئی کے خواہاں

19 ویں دور کی بات چیت، مسعود اظہر کا مسئلہ بھی زیربحث
بیجنگ ۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور چین نے پیچیدہ سرحدی مسئلہ کی پرامن یکسوئی سے اتفاق کیا اور کہا کہ آزادانہ، واجبی اور باہمی طور پر قابل قبول حل تلاش کیا جائے گا۔ اقوام متحدہ میں ہندوستان کی جانب سے جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر پر امتناع کی کوششوں میں بیجنگ کی رکاوٹ کھڑی کرنے کی بناء پیدا شدہ منفی ماحول میں یہ مذاکرات ہورہے ہیں۔ قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول اور ان کے چینی ہم منصب یانگ جیچی کے مابین سرحدی مذاکرات کا سالانہ 19 واں دور منعقد ہوا۔ دونوں نے اس تنازعہ کی یکسوئی کے معاملہ میں پیشرفت کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا، جس نے دونوں ممالک کے باہمی روابط کو کافی متاثر کیا ہے۔ دونوں قائدین نے 3,488 کیلو میٹر طویل لائن آف کنٹرول (ایل اے سی) کے بارے میں تفصیلی اور جامع بات چیت کی کیونکہ اس کا تصفیہ نہ ہونے کی وجہ سے دونوں ممالک میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔ سرحدی مسئلہ کے علاوہ دونوں قائدین کو تمام متنازعہ باہمی اور آپسی تشویش کے حامل علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی بات چیت کا اختیار حامل ہے۔ بتایا جاتا ہیکہ جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کا معاملہ بھی بات چیت کے دوران زیربحث آیا۔

TOPPOPULARRECENT