Friday , November 17 2017
Home / ہندوستان / ہند ۔ چین فوج میں جھڑپ دراندازی کی کوشش ناکام

ہند ۔ چین فوج میں جھڑپ دراندازی کی کوشش ناکام

لیہہ / نئی دہلی ۔ /15 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی فوج نے لداخ میں مشہور پینگونگ لیک کے کنارے سے ہندوستانی علاقے میں داخل ہونے چینی سپاہیوں کی کوشش ناکام بنادی ۔ اس کے نتیجہ میں سنگباری کے واقعات پیش آئے جہاں دونوں طرف عوام معمولی زخمی ہوئے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ پیپلز لبریشن آرمی کے سپاہیوں نے دو مرتبہ ہندوستانی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی ۔لیکن ہندوستانی فوج نے چوکسی اختیار کرتے ہوئے اسے ناکام بنادیا ۔ چینی فوج نے جب یہ دیکھا کہ ہندوستانی سپاہیوں نے انسانی زنجیر بناتے ہوئے راستہ روک دیا ہے تب اس نے سنگباری شروع کردی ۔ اس پر ہندوستانی فوج نے بھی جوابی سنگباری کی ۔ دونوں طرف کی فوج معمولی زخمی ہوئی اور پھر روایتی بیانر مشق کے بعد دونوں فوجیں اپنے اپنے ٹھکانے پر واپس ہوتے ہوئے صورتحال کو قابو میں لالیا گیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT