Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / ہند ۔ یوروپی یونین تجارتی معاہدہ پر آئندہ برس بات چیت

ہند ۔ یوروپی یونین تجارتی معاہدہ پر آئندہ برس بات چیت

نئی دہلی14 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اور یوروپی یونین کے مصالحت کار آئندہ سال کے اوائل میں ملاقات کرکے تجرات و سرمایہ کاری سے متعلق معاہدہ پر مزید مذاکرات میںحصہ لیں گے ۔ لوک سبھا کو آج اس بات سے مطلع کیا گیا ۔ وزیر تجارت نرملا سیتارامن نے ایوان زیریں میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ اب تک ہندوستان اور یوروپی یونین کے مابین بات چیت کے 15 دور منعقد ہوچکے ہیں ۔ یہ بات چیت باہمی اسا پر ہوئی ہے ۔ آئندہ سال کے اوائل میں مصالحت کار دوبارہ ملاقات کرکے بات چیت کے عمل کو مزید آگے بڑھانے کی کوشش کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ جو طریقہ کار مروج ہے اس کے مطابق کسی معاہدہ کو قطعیت دینے سے قبل اگر اس کی تفصیل بتائی جائے تو اس سے ہندوستان کے مفادات متاثر ہوسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT