Saturday , November 18 2017
Home / ہندوستان / ہند ۔ یو اے ای یادداشت ِ مفاہمت کو کابینی منظوری

ہند ۔ یو اے ای یادداشت ِ مفاہمت کو کابینی منظوری

بردہ فروشی کے انسداد کیلئے مودی کابینہ کا فیصلہ
نئی دہلی۔ 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مشرق وسطیٰ کو ہندوستان سے بردہ فروشی کے انسداد کیلئے موثر اقدام کے طور پر ہندوستان جلد ہی متحدہ عرب امارات کے ساتھ ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کرے گا۔ مرکزی کابینہ کے ایک اجلاس میں جس کی صدارت وزیراعظم نریندر مودی کررہے تھے ، عرب امارات کے ساتھ اس معاہدہ کی منظوری حاصل ہوچکی ہے۔ معاہدہ کے تحت ایک مشترکہ ٹاسک فورس قائم کی جائے گی جس میں  دونوں فریقین کے نمائندہ شامل ہوں گے اور اس معاہدہ کی موثر عمل آوری پر نظر رکھیں گے۔ توقع ہے کہ اس معاہدہ کے ذریعہ دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور خواتین اور بچوں کی بردہ فروشی کا انسداد ہوگا۔ انہیں بچایا جاسکے گا۔ ان کی بازآبادکاری ممکن ہوسکے گی۔ اس سے یہ بات بھی یقینی ہوجائے گی کہ انسدادی اقدامات کے ذریعہ بردہ فروشی کا خاتمہ کیا جاسکے گا۔ انسداد پردہ فروشی شعبہ اور دونوں ممالک کی ٹاسک فورس ، دونوں ممالک میں بردہ فروشی کے انسداد کیلئے سرگرم رہیں گی۔ پولیس اور دیگر سرکاری عہدیداروں سے تعاون حاصل کیا جائے گا اور اس جرم کے بارے میں کوئی معلومات ہوں تو اس کا باہمی تبادلہ ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT