Saturday , January 20 2018
Home / ہندوستان / ہنرہاٹ میں لوگوں کی دلچسپی ، مزید توسیع متوقع

ہنرہاٹ میں لوگوں کی دلچسپی ، مزید توسیع متوقع

ممبئی۔ 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)مرکزی وزیربرائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے اعلان کیا ہے کہ ہندوستانی دستکاروں اور ثقافت کو فروغ دینے کے لیے وزارت کے تحت جاری ‘ہنرہاٹ ‘کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے جلد ہی سالانہ 12مرتبہ نمائش کا انعقاد کیا جائیگا۔فی الحال سال میں6 بار ‘ہنر ہاٹ ‘ رکھاجاتا ہے اور انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس نمائش میں زبردست دلچسپی دکھائی جارہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کا مقصد ملک بھر دستکاروں اور ہنرمند افراد کی حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ساتھ ان افراد کو بازار کی سہولت فراہم کرنا ہے اور گزشتہ سال پہلی مرتبہ دہلی میں ‘ہنرہاٹ’کا انعقاد کیا گیا ،جس کے بعد پانڈیچری میں اور اب ممبئی میں نمائش رکھی گئی ہے اور 4جنوری سے جاری ہنرہاٹ میں پانچ لاکھ افراد نے دورہ کیا ہے اور آئندہ چند دنوں میں مزید افراد کے آنے کا امکان ہے ۔مختار نقوی نے کہاکہ ایک ہنرمند کے ساتھ ساتھ تقریباً سولوگوں کو روزگار حاصل ہوتاہے ۔دراصل یہ ہماری وراثت ہے اور ہنرمندوں کی بڑی تعداد ہے جنہیں فروغ دینے کی ضرورت ہے اور سال میں 6مرتبہ منعقد کی جائے گی اور آئندہ ماہ فروری میں ‘ہنرہاٹ ‘ منعقد کیا جائے گا۔جبکہ اس کی وجہ سے ایک لاکھ 62ہزار افراد روزگار سے جڑگئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT