Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / ہنری مارٹن انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز میں آج اسلامی خطاطی کی نمائش

ہنری مارٹن انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز میں آج اسلامی خطاطی کی نمائش

حیدرآباد ۔ 17 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : ہنری مارٹن انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز کے زیر اہتمام 18 فروری کو 10-30 بجے صبح اسلامی خطاطی کی نمائش اور ایک روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر پاکیم ٹی سیمویل کے مطابق نمائش اور ورکشاپ کا افتتاح ڈپٹی ڈائرکٹر دوردرشن شجاعت علی ( آئی آئی ایس ) کریں گے جو ہنری مارٹن انسٹی ٹیوٹ شیورام پلی کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوگی ۔ صدر شعبہ عربی جامعہ عثمانیہ ڈاکٹر مہہ جبین اختر اور مولانا مفتی صادق محی الدین صدر دارالقضا والافتاء مہمان خصوصی ہوں گے ۔۔

 

بین الاقوامی یوم خواتین پر پینٹنگ ورکشاپ
حیدرآباد ۔ 17 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : بین الاقوامی یوم خواتین ، 8 مارچ 2016 کے موقع پر اسٹیٹ گیلری آف آرٹ ایک ہفتہ یعنی یکم تا 6 مارچ کے لیے تنجور آرٹ پینٹنگ پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کررہا ہے ۔ یہ ایسی خواتین کے لیے مخصوص ہے جو تنجور آرٹ پینٹنگ سیکھنے میں دلچسپی رکھتی ہیں ۔ ڈاکٹر کے پرہلاد ، ایم ڈی ممتاز تنجور پینٹنگ آرٹسٹ اس فن کی تربیت اور ٹیکنیکس بتائیں گے ۔ اس ورکشاپ کے بعد گیلری میں 8 تا 10 مارچ تین روز کے لیے ٹرینیز کی جانب سے تیار کی گئی پینٹنگس کو ڈسپلے پر رکھا جائے گا ۔ تمام خواہشمند خواتین 28 فروری سے قبل اپنے نام رجسٹر کروائیں ۔ 50 نشستوں کی گنجائش ہے ۔ رجسٹریشن اور دیگر تفصیلات کے لیے 9912102226 اور 9030904040 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT