Saturday , June 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ہنمکنڈہ میں قدیم کتابوں کی دکان جل کر خاکستر

ہنمکنڈہ میں قدیم کتابوں کی دکان جل کر خاکستر

ورنگل 19 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ہنمکنڈہ چوراستہ پر واقع زبیر بک اسٹال جل کر خاکستر ہوگیا کروڑہا روپئے کا نقصان ہوا۔ 20 گھنٹوں کے بعد بھی آگ پر قابو نہیں پاسکا۔ضلع اربن ایس پی کلکٹر اور ضلع کے اعلی عہدیداروں نے مقام حادثہ کا دورہ کیا ،شاٹ سرکٹ یا سبوتاج تحقیقات کا آغازکردیاگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہنمکنڈہ چوراستہ مسجد چوک کے سام

ورنگل 19 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ہنمکنڈہ چوراستہ پر واقع زبیر بک اسٹال جل کر خاکستر ہوگیا کروڑہا روپئے کا نقصان ہوا۔ 20 گھنٹوں کے بعد بھی آگ پر قابو نہیں پاسکا۔ضلع اربن ایس پی کلکٹر اور ضلع کے اعلی عہدیداروں نے مقام حادثہ کا دورہ کیا ،شاٹ سرکٹ یا سبوتاج تحقیقات کا آغازکردیاگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہنمکنڈہ چوراستہ مسجد چوک کے سامنے تقریبا 3 دہوں سے علاقہ تلنگانہ کی سب سے بڑی بک اسٹال زبیر بک اسٹال جہاں کے جی سے پی جی تمام پروفیشنل کورس کی کتابیں دستیاب رہتی تھی کل رات قریب 1 بجے اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی محکمہ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہا ہے۔20 گھنٹوں کے بعد بھی ابھی تک آگ پر قابو نہیں پاسکا گیا ۔ مزید چند گھنٹوں تک آگ جاری رہنے کا امکان ورنگل ویسٹ رکن اسمبلی ڈی ونئے بھاسکر و دیگر سیاسی قائدین نے مقام حادثہ کا دورہ کرنے کے بعد مالک بک اسٹال محمد زبیر کو دلاسہ دیا ۔ اس حادثہ کی اطلاع عام ہوتے ہی عوام کی کثیر تعداد نے محمد زبیر کے مکان واقع رائے پورہ ہنمکنڈہ جاکر تسلی دی ۔ اس بک اسٹال میں تقریبا 60 سے زائد عملہ کام کررہا تھا تین دہوں سے مسلسل محنت کر کے محمد زبیر نے بک اسٹال کو ایک مقام پر لا کھڑا کیا تھا ۔ آج پوری دوکان مکمل جل کر خاکستر ہوچکی ہے ۔ اس موقع پر مالک بک اسٹال محمد زبیر نے کہا کہ اللہ کا لاکھ شکر ہے کسی کی جان نہیں گئی ۔ فائر بریگیڈ سے زیادہ دوکان میں کام کرنے والوں نے آگ پر قابو پانے کی مسلسل کوشش کررہے ہیں۔ فائر بریگیڈ کی لاپرواہی ظاہر ہورہی ہے ابھی تک بھی آگ پر قابو پایا نہیں جاسکا ۔ زبیر بک اسٹال سے متصل دکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے کئی ٹریکٹرس ملبہ نکالا جاچکا ہے ۔ اس آگ سے طلبہ کا کافی نقصان ہوچکا ہے ۔ اس دکان میں ہر مضمون کی کتاب دستیاب رہتی تھی ۔ ورنگل کے اطراف کے اضلاع کے طلبہ بھی یہاں سے کتابیں خریدا کرتے تھے ۔ ایم بی بی ایس ،انجینئرنگ، ایم سی اے و دیگر پروفیشنل کورس کی کتاب دستیاب رہتی تھی۔

TOPPOPULARRECENT