Saturday , June 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ہنمکنڈہ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد ، ڈاکٹر انیس صدیقی اور دیگر کا خطاب

ہنمکنڈہ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد ، ڈاکٹر انیس صدیقی اور دیگر کا خطاب

ہنمکنڈہ /9 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یونیمس

ہنمکنڈہ /9 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یونیمس
Unimus ویلفیر سوسائٹی ورنگل کے زیر اہتمام محبوبیہ پنجتن جونئیر کالج ورنگل میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر انیس صدیقی صدر شنتی سنگھم ورنگل ، خواجہ محمد حسن شریف سکریرٹی محبوبیہ پنجتن ایجوکیشنل سوسائٹی ورنگل جوائنٹ سکریٹری محمد عثمان ، اے او محمد سعادت اللہ ، ڈاکٹر یعقوب علی ، سیدامتیاز احمد رئیس ایڈوکیٹ ، نائب صدر یونیمس ویلفیر سوسائٹی ورنگل خلیق الزماں الفیضان ایجوکیشن اینڈ ویلفیر سوسائٹی ورنگل اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر فری میڈیکل کیمپ کی افتتاحی تقریب سے ڈاکٹر انیس صدیقی ، خواجہ محمد حسن شریف خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدمت خلق کے جذبہ کے تحت احاطہ محبوبیہ پنجتن جونئیر کالج ایلم بازار ورنگل میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے ۔ تاکہ غریب عوام کو فائدہ حاصل ہوسکے ۔ خدمت خلق اللہ کی خوشنودی کا ذریعہ ہے ۔ یونیمس تنظیم کا مقصد خدمت خلق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خدمت خلق کا دو جہاں حضرت محمدﷺ کی سنت ہے ۔ یہ عمل انسان کو انسان سے قریب کرتا ہے ۔ خدمت خلق سے خدا کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے اور اللہ کے بندوں کی خدمت عین سنت نبوی ﷺ ہے ۔ اس جذبہ کے تحت فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد قابل ستائش اقدام ہے ۔ جس کیلئے یونیمس ویلفیر سوسائٹی کے ذمہ داران قابل مبارکباد ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ پرآشوب دور میں غریب عوام کو گذر بسر میں نہایت مشکل پیش آرہی ہے ۔ کئی غریب لوگ بیمار ہونے پر اچھے دواخانوں میں اپنا علاج کروانے سے قاصر ہیں ۔ مفت طبی سہولت فارہم کرنے پر ان غریب عوام کو کافی فائدہ پہونچتا ہے ۔ ڈاکٹر کامران صدیق ماہر اطفال اور ڈاکٹر عزیز جنرل فزیشن نے مریضوں کی تشخیص کرتے ہوئے ان میں مفت میں دوائیاں تقسیم کی ۔ یونیمس کے اس فری میڈیکل کیمپ سے سیکڑوں کی تعداد میں غریب عوام نے استفادہ کیا ۔ اس موقع پر محمد عبداللہ ، محمد قدیر ، محمد ذبیح ، محمد خلیل ، محمد عبدالباری وحدتی ، محمد ہدایت وحدتی ، محمد قادر علی الفیضان ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی ورنگل محمد خواجہ کے علاوہ یونیمس ویلفیر سوسائٹی کے اراکین موجود تھے ۔ خصوصی طور پر ڈاکٹر کامران صدیقی ماہر اطفال نے سیکڑوں بچوں کی تشخیص کی صبح 11 بجے تا شام 5 بجے تک فری میڈیکل کیمپ جاری رہا۔ مقامی عوام نے ڈاکٹر کامران صدیقی سے مزید معہ میڈیکل کیمپ کے انعقاد کی خواہش ظاہر کی ۔

TOPPOPULARRECENT