Monday , November 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ہنمکنڈہ ورنگل میں آج محفل نعتؐ

ہنمکنڈہ ورنگل میں آج محفل نعتؐ

ہنمکنڈہ ۔ 11 ۔ فبروری ( ذریعہ فیاکس ) بزم ابوالخیرات ہنمکنڈہ ورنگل کی جانب سے 149 واں ماہانہ محفل نعتؐ 12 فبروری 2 جمادی الاول بروز جمعہ بعد نماز عشاء بمقام مدرسہ مخدومیہ نزد مسجد گڑھی ہنمکنڈہ میں مقرر ہے ۔ اس محفل کی نگرانی محمد معشوق شاہ قدیری خلیفہ ہلکٹہ شریف کرینگے ۔ مہمانان خصوصی جناب شیخ عمر افتخاری ، جناب تاج مضطر صدر بزم محمدی ورنگل ، جناب مدبر باکمال ، جناب باسط قادری خالدی ، جناب حمید عکسی ہونگے ۔ محفل کا آغاز جناب اندور عبدالقادر نقشبندی کی تلاوت کلام پاک سے ہوگا ۔ حمد باری تعالی محمد حامد حسین پیش کریں گے ۔ حیدرآباد کے مشہور نعت خواں حافظ تاج الدین سعید کو مدعو کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ مقامی شعرائے کرام و نعت خواں حضرات بارگاہ رسالت مآب صلعم میں نذرانہ عقیدت پیش کرینگے ۔ شرکت کی خواہش کی جاتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT