Tuesday , June 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ہنمکنڈہ ورنگل میں محفل نعتؐ

ہنمکنڈہ ورنگل میں محفل نعتؐ

ہنمکنڈہ /12 نومبر ( ذریعہ فیاکس ) بزم ابوالخیرات ہنمکنڈہ ورنگل کی جانب سے 135 واں ماہانہ محفل نعت ﷺ 14 نومبر 2 محرم بروز جمعہ بعد نماز عشاء بمقام مدرسہ مخدومیہ نزد مسجد گڑھی ہنمکنڈہ میں مقرر ہے ۔ اس محفل کی نگرانی محمد معشوق شاہ قدیری خلیفہ ہلکٹہ شریف کریں گے ۔ مہمانان خصوصی جناب شیخ عمر افتخاری ڈاکٹر انیس صدیقی ، جناب تاج مضطر صدر بزم م

ہنمکنڈہ /12 نومبر ( ذریعہ فیاکس ) بزم ابوالخیرات ہنمکنڈہ ورنگل کی جانب سے 135 واں ماہانہ محفل نعت ﷺ 14 نومبر 2 محرم بروز جمعہ بعد نماز عشاء بمقام مدرسہ مخدومیہ نزد مسجد گڑھی ہنمکنڈہ میں مقرر ہے ۔ اس محفل کی نگرانی محمد معشوق شاہ قدیری خلیفہ ہلکٹہ شریف کریں گے ۔ مہمانان خصوصی جناب شیخ عمر افتخاری ڈاکٹر انیس صدیقی ، جناب تاج مضطر صدر بزم محمدی ورنگل جناب مسعود مرزا محشر ، جناب ناصر واحدی ہوں گے ۔ محفل کا آغاز اندور عبدالقادر نقشبندی کی تلاوت کلام پاک سے ہوگا ۔ حمد باری تعالی حامد حسین پیش کریں گے ۔ حیدرآباد کے مشہور نعت خواں جناب یوسف خان اعجاز شرفی کو مدعو کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ مقامی شعرائے کرام و نعت خواں حضرت بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں ہدیہ نعت پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT