Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ہنمکنڈہ کے اقلیتی اقامتی اسکول کا طالب علم کوہِ پیمائی کیلئے منتخب

ہنمکنڈہ کے اقلیتی اقامتی اسکول کا طالب علم کوہِ پیمائی کیلئے منتخب

ہنمکنڈہ۔/20اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ میناریٹی اقامتی اسکول ورنگل کے طالب علم شیخ محمد فیروز ماؤنٹ کیلی منجارہ Mount Kali Manjara ( آفریقہ ) انٹرنیشنل راک کیمبلنگ کیلئے منتخب کیا گیا۔ تلنگانہ میناریٹی ریسیڈنشیل انسٹی ٹیوشن سوسائٹی کی جانب سے 20اگسٹ تا 6 ستمبر بھونگیر کی پہاڑیوں میں کوہ پیمائی تلنگانہ میناریٹی اسکولس کے 80 طلباء و طالبات اور 83 اسکولس اور دو جونیر کالجس کے طلباء نیشنل کوچ اور اسپورٹس آفیسر سومیش کی نگرانی میں کوہ پیمائی کے مقابلے منعقد کئے گئے 18طلباء و طالبات کو منتخب کیا گیا پھر دوبارہ ان طلبہ کو حیدرآباد میں گچی باؤلی بالایوگی اتھیلیٹ اسٹیڈیم میں خصوصی تربیت دی گئی اور پھر ان میں کوہ پیمائی اسکیٹرس نے 6 طلباء کو انٹر نیشنل کوہ پیمائی کیلئے منتخب کیا ان 6 میں سے ایک ورنگل کے تلنگانہ ریسیڈنشیل اسکول کا طالب علم ہے۔TMREISکے بی شفیع اللہ کی ہمت افزآئی کی وجہ سے ان طلبہ کو یہ اعزاز حاصل ہوا۔

TOPPOPULARRECENT