Thursday , November 23 2017
Home / Top Stories / ہنومان بھکت کا رمضان میں پابندی سے روزہ کا اہتمام

ہنومان بھکت کا رمضان میں پابندی سے روزہ کا اہتمام

گورکھپور ۔ /12 جون (سیاست ڈاٹ کام) گورکھپور میں خودساختہ ہنومان کے بھگت لال بابو نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ایک مثال قائم کی اور وہ 29 سال سے مسلسل رمضان میں روزے رہتے آرہے ہیں ۔ ان کا یہ ماننا ہے کہ مختلف مذاہب میں عبادت کا طریقہ الگ ہے لیکن ان سب کی منزل ایک ہی ہے ۔ انہیں یقین ہے کہ روزے رہنے سے ہنومان ناراض نہیں ہوں گے ۔ لال بابو شہر کے اُردو بازار علاقہ میں کھلونوں کی دوکان چلاتے ہیں ۔ انہوں نے ایک روزنامہ کو انٹرویو میں کہا کہ ان کے والد آنجہانی گنگا پرساد نے ذاتی دوکان حاصل ہوجانے کی صورت میں روزہ رکھنے کا فیصلہ کیا تھا جب ان کی یہ خواہش پوری ہوئی تو انہوں نے ساری زندگی رمضان میں روزے رکھے ۔ اسی طرح لال بابو نے یہ منت مانگی کہ اگر وہ صاحب اولاد ہوجائیں گے تو وہ روزہ رکھیں گے ۔ اللہ نے ان کی دعا سن لی اور وہ گزشتہ 29 سال سے روزہ رہتے آرہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ وہ رمضان کے ابتدائی 10 ایام میں روزہ رکھتے ہیں ۔ انہوں نے ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا کہ وہ ہنومان کے بھکت ہیں اور ہر منگل کو پابندی سے پوجا میں شریک ہوتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT