Wednesday , June 20 2018
Home / ہندوستان / ہنومان کو مندر چھوڑنے کی نوٹس!

ہنومان کو مندر چھوڑنے کی نوٹس!

بھنڈ ( ایم پی ) ، 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) عوام کو سرکاری زمین پر غاصبانہ قبضہ پر نوٹسیں جاری کرنا سرکاری حکام کیلئے عام بات ہے لیکن مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ میں عہدیداروں نے لارڈ ہنومان کو تک نوٹس جاری کردیا ہے!

بھنڈ ( ایم پی ) ، 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) عوام کو سرکاری زمین پر غاصبانہ قبضہ پر نوٹسیں جاری کرنا سرکاری حکام کیلئے عام بات ہے لیکن مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ میں عہدیداروں نے لارڈ ہنومان کو تک نوٹس جاری کردیا ہے! بھنڈ میونسپلٹی نے چھوٹی بزاریا علاقہ کی ہنومان مندر کے دروازے پر نوٹس لگا دی جس میں بھگوان سے ایک ہفتے میں جگہ چھوڑ دینے کیلئے کہا گیا کیونکہ یہ مذہبی ڈھانچہ سرکاری مقام پر قبضہ میں بنایا گیا ہے۔ تاہم اب شہری حکام اسے فاش غلطی بتا رہے ہیں اور متعلقہ آفیسر کو نوٹس دے کر اس معاملہ کی انکوائری منعقد کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

غیرقانونی چیاریٹی ،حکومت کا سخت موقف
نئی دہلی، 9 جون (سیاست ڈاٹ کام)ٹیکس حکام ملک بھر میں ایسے اداروں اور تنظیموں کے خلاف ٹھوس ثبوت اکٹھا کریں گے جنھیں غیرقانونی چیاریٹی حاصل ہوتی ہے جس کیلئے وہ حکومت سے چیاریٹی کے عنوان سے ٹیکس استثنیٰ چاہتے ہیں ، سنٹرل بورڈ آف ڈائرکٹ ٹیکسیس (سی بی ڈی ٹی ) نے محکمہ انکم ٹیکس کو یہ بات بتائی ہے۔

TOPPOPULARRECENT