Monday , September 24 2018
Home / دنیا / ہنڈ وراس میں 7.6 شدت کا زلزلہ سونامی کا اندیشہ

ہنڈ وراس میں 7.6 شدت کا زلزلہ سونامی کا اندیشہ

واشنگٹن۔ 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہنڈوراس میں زیرسمندر آگے 7.6 شدت کے زلزلہ سے سونامی کا خواب پیدا کردیا اور قریب میں واقع کیریبین ساحل پر بھی موجود لوگوں کیلئے ہدایتیں جاری کردی گئیں کہ انہیں کون کونسی احتیاطی تدابیر اختیار کررہے۔ زیرآب آئے زلزلہ میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ زلزلہ کا جھٹکہ ہندوستانی معیاری وقت کے مطابق رات 8:20 بجے رونما ہوا جس کا مبداء گریٹ سوان آئی لینڈ 44 کیلومیٹر مشرق کی جانب تھا۔ یو ایس جیولوجیکل سروے نے آج یہ بات بتائی۔ دریں اثناء ہنڈوراس کے صدر جوان آرلینڈ و ہرنانڈیز نے بتایا کہ متعلقہ حکام نے ملک کے ایمرجنسی سسٹم کو چوکس کردیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT