Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / ہنگامہ حالات سے نمٹنے ڈیر کا ٹریننگ کورس

ہنگامہ حالات سے نمٹنے ڈیر کا ٹریننگ کورس

حیدرآباد ۔ 20 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : ڈاکٹرس اسوسی ایشن فار ریلیف اینڈ ایجوکیشن (DARE) کی جانب سے شہر حیدرآباد کی سطح پر ہنگامی حالات سے نمٹنے ڈیزاسسٹر مینجمنٹ ٹیم تشکیل دینے کے لیے مرحلہ وار انداز میں ڈاکٹرس اور اس شعبہ سے وابستہ نوجوانوں کو تربیت دلائی جائے گی ۔ چنانچہ 20 افراد کے لیے ایک ٹریننگ پروگرام رکھنا طئے پایا ہے جس کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ 21 تا 24 ستمبر درخواستیں DARE آفس واقع ہمایوں نگر سے دوپہر 2 بجے تا شام 8 بجے تک حاصل کی جاسکتی ہیں ۔ درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 24 ستمبر ہوگی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9989690157 ۔ 9700193674 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT