Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ہنگامی خدمات روک دینے گاندھی ہاسپٹل کے ڈاکٹرس کا انتباہ

ہنگامی خدمات روک دینے گاندھی ہاسپٹل کے ڈاکٹرس کا انتباہ

حیدرآباد 8 مئی ( این ایس ایس ) گاندھی ہاسپٹل کے ڈاکٹرس نے ریاستی حکومت کو انتباہ دیا ہے کہ 16 مئی تک اگر ان کے مسائل کی یکسوئی نہیں کی گئی تو وہ ہنگامی خدمات بھی روک دینگے ۔ ڈاکٹرس نے آج دواخانہ کے روبرو دھرنا منظم کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کے مطالبات کی یکسوئی کی جائے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرس نے مطالبہ کیا کہ حکومت یو جی سی اسکیلس کی طرز پر ان کی تنخواہوں میں اضافہ کرے اور اہل ڈاکٹرس کو فوری ترقیاں دی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ گذشتہ ایک ماہ سے ہر روز ایک گھنٹہ احتجاج کر رہے ہیں۔ وزیر صحت نے تیقن دیا تھا کہ وہ تین ماہ انتظار کریں۔ اتنی مدت گذر جانے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے ۔ ڈاکٹر حکومت مخالف نعروں کے پلے کارڈز تھامے ہوئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT