Saturday , April 21 2018
Home / دنیا / ہنگری میں رائے دہی کا آغاز

ہنگری میں رائے دہی کا آغاز

بڈاپسٹ۔8اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) ہنگری کے پارلیمانی انتخابات کیلئے رائے دہی کا آج آغاز ہوجائے گا جس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ قوم پرست وزیراعظم وکٹر آربن اپنی تیسری میعاد کیلئے کامیابی حاصل کریں گے یا نہیں ‘ مراکز رائے دہی 6بجے صبح کھول دیئے گئے اور مقامی وقت کے مطابق 7بجے شام تک کھلے رہیں گے ۔ ہنگری کے تقریباً 79 لاکھ رائے دہندے اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کریں گے ۔ توقع ہے کہ انتخابات رائے دہی کے اختتام کے ایک یا دو گھنٹے بعد حاصل ہوجائیں گے اور اتوار کی شام تک صورتحال واضح ہوجائے گی۔موجودہ وزیراعظم قوی توقع ہے کہ تیسری معیاد کیلئے کامیاب رہیں گے۔

TOPPOPULARRECENT